اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں توپ خانے سے گولہ باری،2فلسطینی زخمی

اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں توپ خانے سے گولہ باری،2فلسطینی زخمی
اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں توپ خانے سے گولہ باری،2فلسطینی زخمی

  



غزہ (یوا ین پی)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی فوج کی جانب سے توپ خانے سے بلا اشتعال گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ غزہ کی سرحد پر دراندازی کی کوشش کررہے تھے۔مقامی فلسطینی ذرائع کاکہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی توپ خانے سے گولہ باری کے نتیجے میں 2 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...