”دراصل ڈائریکٹر چاہتے ہیں کہ میں۔۔۔“ سلمان خان کی مرہون منت طویل عرصے بعد بڑی سکرین پر نظر آنے والے بوبی دیول نے ایسی بات کہہ دی کہ ڈائریکٹر بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

”دراصل ڈائریکٹر چاہتے ہیں کہ میں۔۔۔“ سلمان خان کی مرہون منت طویل عرصے بعد ...
”دراصل ڈائریکٹر چاہتے ہیں کہ میں۔۔۔“ سلمان خان کی مرہون منت طویل عرصے بعد بڑی سکرین پر نظر آنے والے بوبی دیول نے ایسی بات کہہ دی کہ ڈائریکٹر بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

  



ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر انہیں بڑے کرداروں میں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار بوبی دیول نے اپنی حالیہ فلم’’’ریس 3‘‘کی ریلیز کے بعد اپنے کردار کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ان کا کردارفلم ’’ پوسٹربوائے ‘‘ میں فلم’’ریس 3‘‘ سے بالکل برعکس تھا۔

تاہم انہوں نے فلم میں اپنے کام کی تعریف کی اوروہ دن کے اختتام تک گلیمرس نظر آنا چا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ انہوں نے شوبز کا آغاز 'گپت' اور '’سپاہی'‘ جیسی سپرہٹ فلموں کے ساتھ کیا اور اسی طرح لوگ مبینہ طور پر انہیں صرف اس کردار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔واضح رہے اداکار سلمان خان کے ساتھ 'ریس 3' کے بعد اب اداکاربوبی دیو ل فلم 'یملا پگلا دیوانہ پھر سے‘‘ اور ’’بھارت ‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔

مزید : تفریح


loading...