کیا آپ کو معلوم ہے حجر اسود دراصل ایک پتھر نہیں بلکہ۔۔۔ وہ انتہائی حیران کن بات جو مسلمانوں کو معلوم نہیں

کیا آپ کو معلوم ہے حجر اسود دراصل ایک پتھر نہیں بلکہ۔۔۔ وہ انتہائی حیران کن ...
کیا آپ کو معلوم ہے حجر اسود دراصل ایک پتھر نہیں بلکہ۔۔۔ وہ انتہائی حیران کن بات جو مسلمانوں کو معلوم نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد الحرام کے مرکز میں کعبتہ اللہ کے مشرقی کنارے پر وہ مقدس پتھر نصب ہے جسے دنیا بھر کے مسلمان حجر اسود کے نام سے جانتے ہیں۔ حجر اسود کے متعلق اکثر لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ یہ پتھر کا ایک بڑا ٹکڑا ہے لیکن درحقیقت یہ چند چھوٹے ٹکڑوں کا مجموعہ ہے۔ سعودی گزٹ کے مطابق یہ پتھر آٹھ چھوٹے ٹکڑوں سے مل کر بنا ہے جن میں سے سب سے بڑے کی جسامت ایک کھجور کے برابر ہے۔
جس مقام پر حجر اسود نصب ہے اس کے عین قریب ایک چاق و چوبند سکیورٹی اہلکار موجود ہوتا ہے۔ یہاں تعینات اہلکار کی ڈیوٹی ہر ایک گھنٹے بعد تبدیل ہو جاتی ہے۔چونکہ ان محافظوں کو ہر طرح کے سخت موسم میں اپنا پرمشقت فریضہ ادا کرناہوتا ہے تو ہر ایک گھنٹے بعد ان کی تبدیلی ضروری ہوتی ہے۔ یہ محافظ مقدس پتھر کو بوسہ دینے والے زائرین کی رہنمائی کرتے ہیں اور کمزور، عمر رسیدہ اور معذور زائرین کی مدد بھی کرتے ہیں ۔