ستاروں کی روشنی میں آپ کا 29 جون ہفتہ کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا 29 جون ہفتہ کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا 29 جون ہفتہ کا دن کیسا رہے گا

  


حمل

29جون ہفتہ۔آج کام کا موڈ نہ ہو تو شریک حیات کے ساتھ کسی تفریحی مقام پر نکل جانا ہی بہتر ہوگا۔ مالی معاملات میں احتیاط برتیں اور فضول خرچی سے گریز کریں۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔

ثور

29جون ہفتہ۔آج نیا کام شروع کرنا مثبت ہوگا۔ شریک کار اور ساتھی کارکنوں کے ساتھ تحمل مزاجی سے پیش آکر اپنی پسند کے مطابق کام لے سکتے ہیں یہی آپ کی خاصیت کا خاصہ اور کام کرنے کی سچی لگن ہے۔

جوزا

29جون ہفتہ۔اولاد راحت کا باعث ہوگی‘انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔ ہمسائے اور عزیز و اقارب کا بھرپور تعاون حاصل رہے گا۔جذبات و غصے پر قابو پانے کی کوشش کیجئے ورنہ نقصان دہ ثابت ہوگا۔

سرطان

29جون ہفتہ۔کسی نئے پراجیکٹ پر کام شروع کر سکیں گے۔ کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔ نئے معاہدے کرتے وقت تمام تکنیکی اور قانونی پہلوئوں کا جائزہ لے کر بزرگوں سے مشورہ کے بعد انجام دہی کریں۔

اسد

29جون ہفتہ۔کسی مخلص ساتھی سے اپنے معاملات میں مشورہ و تعاون حاصل کریں تو آپ کے حق میں بہتر ہوگا کسی بھی کام میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔ فاسٹ ڈرائیونگ سے آج اجتناب برتیں تو بہتر ہے۔

سنبلہ

29جون ہفتہ۔کسی سماجی پروگرام کا انتظام کر سکیں گے۔ مستقبل کے متعلق ٹھوس منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ بچوں کے تعلیمی امور توجہ طلب ہونگے۔ ترقیاتی کاموں میں حصہ لے سکیں گے۔

میزان

29جون ہفتہ۔تجدید مراسم ہو سکیں گے اور کاروباری ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ نجی امورآپ کی ذاتی طلب کے طالب ہیں اُن سے فرار کی کوشش نہ کریں۔ مشترکہ کام میں دلچسپی رہے گی۔

عقرب

29جون ہفتہ۔اپنے آپ کو تر و تازہ محسوس کریں گے۔ ڈرائیونگ کے دوران محتاط رہیں اور غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ اپنائیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ بچوں کی طرف خاص توجہ رہے گی۔

قوس

29جون ہفتہ۔آج آپ کی انفرادی صلاحیتیں اُجاگر ہونگی۔ روز مرہ کے معمولات ملے جلے رہیں گے۔ ذاتی شخصیت میں نکھار آئے گا۔ مالی امور حسب منشاء طے پائیں گے۔

جدی

29جون ہفتہ۔مہمانوں کی آمد کی وجہ سے خریداری کر سکیں گے۔ خریداری کرتے وقت ہوشیار رہیں دھوکہ دہی کا اندیشہ ہے۔ گھریلو تزئین و آرائش میں دلچسپی رہے گی۔صحت متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

دلو

29جون ہفتہ۔ترقیاتی کاموں میں حصہ لے سکیں گے۔ مالی آمدنی میں اضافہ کا رجحان ہوگا۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے حکام بالا سے تعاون سے پیش آئیں تاکہ ترقی اور آگے بڑھنے کے مواقع میسر آسکیں۔

حوت

29جون ہفتہ۔آپ کی توجہ اہل خانہ کے لئے بہت ضروری ہے۔ شریک کار سے کوئی معاہدہ طے پائے گا۔ رومانس کے معاملہ میں احتیاط برتیں۔صحت کے بارے میں فکر مندی لاحق ہو سکتی ہے۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم