جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم لیکن اب کی بار عمران خان نے انہیں کیا ٹاسک سونپ دیا ؟ آزاد امیدوار اکھٹے نہیں کرنے بلکہ ۔ ۔ ۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) کو منانے کی ذمہ داری مفاہمت کے ماہر جہانگیر ترین دیدی گئی ہے۔ وہ آج ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کریں گے۔ دنیانیوز کے مطابق ملاقات کچھ دیر بعد وزیراعظم عمران خان کے چیمبر میں ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت سے میئر کراچی اور حیدر آباد کو فنڈز دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک صحافی نے جہانگیر ترین سوال کیا کہ چیئرمین سینیٹ نہیں جا رہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی بطور چیئرمین سینیٹ اپنی مدت پوری کریں گے۔ صحافی نے پوچھا کہ کیا اس بار بھی آپ کا جہاز استعمال ہوگا؟ جس پر جہانگیر ترین نے مسکرا کر جواب دیا کہ اللہ خیر کرے گا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفد سمیت مختلف ارکان اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی،امین الحق، کشور زہرا اور اسامہ قادری شامل تھے۔وزیراعظم نے ایم کیو ایم وفد کوتحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا تے ہوئے جہانگیر ترین کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی اور کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کیساتھ معاہدے پر من وعن عمل کیا جائے گا۔یادرہے کہ عام انتخابات کے بعد تحریک انصاف کو اپنی حکومت بنانے کے لیے آواز امیدواروں اور دیگر جماعتوں کو اپنے ساتھ ملانا پڑا تھا اور اس وقت جہانگیرترین نے اپنا جہاز استعمال کیا اور تقریباً پورے ملک بالخصوص پنجاب سے آزادامیدواروں کو اکٹھا کیا جنہیں ایک ایک کرکے بنی گالہ لے جاتے رہے اور یہاں تک کہ تحریک انصاف کے پاس مطلوبہ تعداد پوری ہوگئی اور بالخصوص تحریک انصاف دوصوبوں اور وفاق میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ، اس وقت ان کے طیارے کو لے کر سوشل میڈیا پر میمز بھی چلی تھیں اور حکومت کے حلف اٹھانے اور اقتدار سنبھالنے کے بعد وہ کچھ دنوں کے لیے برطانیہ چلے گئے تھے ۔