پنجاب کے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنا چیلنج ہے جسے ضرور پورا کرینگے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

پنجاب کے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنا چیلنج ہے جسے ضرور پورا کرینگے، سپیکر ...
پنجاب کے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنا چیلنج ہے جسے ضرور پورا کرینگے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

  


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ پنجاب کے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنا ہمارے لئے ایک چیلنج ہے جسے ضرور پورا کرینگے۔ جمعہ کو سپیکر قومی اسمبلی، اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہائوس میں تمباکو کے کاشتکاروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زراعت کی کمیٹی اس لیے قائم کی گئی تاکہ کسانوں اور کاشتکاروں کے مسائل حل کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے تمام زرعی اجناس کے حوالے سے اپنا کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس میں ترامیم کے ذریعے کسی کو فائدہ نہیں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنا ہمارے لئے ایک چیلنج ہے جسے ضرور پورا کرینگے۔انہوں نے کہاکہ تمباکو سمیت زرعی شعبے کی ترقی کے لیے قانون سازی کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرے خاندان سمیت کوئی تمباکو کا کاروبار کرتا ہے نہ کرینگے لیکن ہم کاشتکاروں کی بہتری کے لیے اقدام اٹھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی کمپنی کے مخالف نہیں البتہ کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام کاشتکاروں کا تحفظ ہماری زمہ داری ہے اور اس سلسلے میں مضبوط لابی قائم کرلی ہے۔ انجمن کاشتکار کے پی کے نے کہاکہ ہم پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پہلی بار کاشتکاروں کے مسائل کو سنجیدہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمباکو کی فصل پر لگے ایڈوانس ٹیکس سے کسان کو فائدہ پہنچے گا۔ صدر کسان اتحاد نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار حکومت کسانوں کے لیے کام کر رہی ہے۔

مزید : کسان پاکستان /علاقائی /اسلام آباد