پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد پاکستانی تماشائی رک کر سٹیڈیم کی صفائی کرتے رہے، دنیا میں قوم کا سرفخر سے بلند کردیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد پاکستانی تماشائی رک کر سٹیڈیم کی صفائی ...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد پاکستانی تماشائی رک کر سٹیڈیم کی صفائی کرتے رہے، دنیا میں قوم کا سرفخر سے بلند کردیا

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈکپ 2019ءکے گزشتہ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کیا اور میچ ختم ہونے کے بعد پاکستانی تماشائی رک کر سٹیڈیم کی صفائی کرتے رہے جنہیں بھارتی میڈیا بھی داد دیئے بغیر نہ رہ پایا۔انڈیا ایکسپریس کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان نے چھ وکٹوں سے میچ اپنے نام کیا اور میچ ختم ہونے کے باوجود کئی پاکستانی شائقین سٹیڈیم میں رکے رہے اور شائقین کے بیٹھنے کی جگہوں پر کرسیوں کے درمیان بکھرا کچرا اکٹھا کرتے دکھائی دیئے ، اسی وجہ سے رواں سیزن کے ورلڈکپ میں پاکستانی شائقین کرکٹ کی دھوم مچی ہوئی ہے ، جہاں ٹیم کی شکستوں پر تنقید ہوتی رہی وہیں ایسے پاکستانیوں کو سوشل میڈیا صارفین بھی خوب سراہ رہے ہیں ۔ یہ سکھ کے سانس کی ایک علامت بنے رہے کیونکہ عمومی طورپر دیکھا جاتاہے کہ اپنی پسندیدہ ٹیم کی جیت پر شائقین جشن منانے کے لیے گلیوں کوچوں میں جشن منانے بھاگ جاتے ہیں لیکن ان پاکستانیوں نے ان لوگوں کیلئے مثال قائم کردی جو اپنی خالی بوتلیں اور دوسری کھانے پینے کی چیزوں کے کور وہیں پر پھینک جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حال ہی میں مصری شائقین نے افریقن کپ کے دوران ایسا ہی کارنامہ سرانجام دیا تھا ،گزشتہ سال فیفا ورلڈکپ کے دوران جاپان اور سینی گال کے شائقین بھی سٹیڈیم کو صاف کرتے دکھائی دیئے تھے۔ویڈیو دیکھئے 

مزید : کھیل /برطانیہ