ہاکی کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں: خواجہ جنید

ہاکی کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں: خواجہ جنید

  

لاہور(افضل افتخار) پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنیدنے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود بھی کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کی تربیت جاری رکھی جائے اور اس کے لئے ان کو گھروں میں تربیت دینے کا سلسلہ شروع کیا جو کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اس کا کھلاڑیوں کو مستقبل میں بہت فائدہ ہوگا خواجہ جنید نے کہا کہ فیڈریشن کی کوشش ہے کہ پاکستان میں ہاکی کے کھیل کو فروغ دیا جائے اور اس کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ وباء نے کھیلوں کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور اس کا ازالہ بہت مشکل ہے مگر ہمیں پیچھے دیکھنے کے بجائے اب آگے کی طرف دیکھنے کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ جلد ہی پاکستان میں بھی مکمل طور پر کھیلوں کی سر گرمیاں شروع ہوجائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ ہاکی کے کھلاڑی گھروں میں رہ کر اپنی فٹنس پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں جو ان کے لئے بہت ضروری ہے امید ہے کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم مستقبل میں جب بھی میدان میں اترے گی تو ایک نئے انداز میں نظر آئے گی یہ وقت وہ ضائع نہیں کررہے بلکہ تربیت میں اپنے آپ کومصروف رکھے ہوئے ہیں خواجہ جنید نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ملک میں کھیل او ر کھلاڑیوں کے لئے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -