ڈیفنس،ستو کتلہ اور دیگر علاقوں میں چوری،ڈکیتی کی وارداتیں: شہری لاکھوں کے مال وزرسے محروم

ڈیفنس،ستو کتلہ اور دیگر علاقوں میں چوری،ڈکیتی کی وارداتیں: شہری لاکھوں کے ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ستوکتلہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے خذیفہ کے گھر سے6 لاکھ40 ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔گلشن قبال میں ڈاکووں نے نصیر کے گھر سے 3لاکھ70ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ برکی میں ڈاکووں نے نعمان کے گھر گھس کر2لاکھ 65ہز ار کی نقدی لوٹ لی،ڈیفنس بی کے علاقہ میں ڈاکووں نے سلیمان کے گھر سے 1لاک30ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،نشتر ٹاون میں ڈاکووں نے صائم کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔برکی میں ڈاکووں نے عبید سے40ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔ٹاون شپ کے علاقہ میں ڈاکووں نے یاسین سے25ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ سمن آباد کے علاقہ میں ڈاکووں نے ابوبکر سے15ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ ڈیفنس بی اور ساندہ سے گاڑیاں اور شیراکوٹ۔لٹن روڈ اور لوئر مال سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -