کرکٹ کلبوں کی ماڈل آئین، آپریشنل قواعد سے متعلق تفصیلات جاری

  کرکٹ کلبوں کی ماڈل آئین، آپریشنل قواعد سے متعلق تفصیلات جاری

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے کرکٹ کلبوں کے لیے ماڈل آئین اور کلب کے الحاق اور آپریشنل قواعد کی منظوری دی۔ یہ ماڈل آئین پی سی بی کے آئین برائے 2019 اور ماڈل دستور برائے کرکٹ اور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز سے مکمل موافقت رکھتا ہے۔یہ ازسر نو تشکیل کردہ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں نچلی اور اوپر کی سطح تک کے لیے باقاعدہ فریم ورک کو حتمی شکل دینے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔کرکٹ کلبوں کے لیے ماڈل آئین کے چند نمایاں نکات مندرجہ ذیل ہیں۔ مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہی ان کرکٹ کلبوں کا سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ساتھ الحاق تسلیم کیا جائے گا۔آرٹیکل 4 کے تحت اپنے دائرہ اختیار میں کرکٹ کا فروغ اور اس کی ترقی،کلبوں کے ٹورنامنٹس اورکرکٹ میچوں کے لیے کلب کی نمائندگی کے لیے منظم انداز میں تربیت اور دیکھ بھال کرنا،کرکٹ کی سرگرمیوں میں ربط لانے،بشمول کوچنگ، ٹریننگ اور کرکٹ کے ایونٹس اور ٹورنامنٹ کے اہتمام شامل ہیں۔

اور اسکولوں کے لیے ٹورنامنٹس کے انعقاد میں بھی معاونت کی کوشش کرنے اور جہاں ضرورت ہو اس طرح کے معاملات میں سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی مدد کرنا،فنڈز، عطیات اور اسبسکرپشنزپیدا کرنے اور ان کا استعمال اس انداز میں کرنا کہ مقاصد کے حصول میں فائدہ مند ثابت ہوسکے

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -