مانچسٹر یونائیٹڈ ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    مانچسٹر یونائیٹڈ ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

  

نارویچ (آئی این پی) مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، مانچسٹر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نارویچ سٹی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی، یونائیٹڈ نے اضافی منٹس میں کامیابی حاصل کی۔ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں مانچسٹر یونائیٹڈ اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا، مانچسٹر یونائیٹڈ نے نارویچ سٹی کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا۔

ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی بھرپور کوششوں کے باوجود کوئی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی۔دوسرے ہاف کے آغاز میں اوڈیئنOdion نے گول داغ کراپنی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کو برتری دلا دی، لیکن میچ کے 75ویں منٹ میں نارویچ سٹی کی جانب سے ٹوڈ کینٹ ویلTodd Cantwell نے گیند کو جال میں پھینک کر میچ برابر کر دیا۔مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں مزید کوئی گول اسکور نہ کرسکیں اور میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا، میچ کے اضافی منٹس میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے ہیری میگوئیرHarry Maguire نے گول اسکور کر کے ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے فتح دلا دی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -