رواں سال پتنگ بازی پر 8ہزار 298 مقدمات درج کئے،لاہور پولیس

رواں سال پتنگ بازی پر 8ہزار 298 مقدمات درج کئے،لاہور پولیس

  

لاہور(کرائم رپورٹر) سربراہ لاہور پولیس نے کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی پر زیروٹولرنس پالیسی جاری ہے۔ پتنگ بازی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے۔ رواں سال کے دوران لاہور پولیس نے پتنگ بازی پر8 ہزار 298 مقدمات درج کئے گئے پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث 08 ہزار 410 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح کریک ڈاون کے دوران 92ہزار943 پتنگوں،1624 چرخیاں،پنی ڈور 5140 اور 1937 گچھی ڈور کو قبضہ میں لیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے کاروبار میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔ لاہور پولیس کارروائی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو خونی کھیل کے نقصانات کے بارے بھی ایجوکیٹ کررہی ہے، ذوالفقار حمید نے شہریوں خصوصاً والدین سے اپیل کی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

مزید :

علاقائی -