مانگا منڈی میں چور 2گھروں کا صفایا کر گئے:پولیس کی ملزموں کیخلاف کا رروائی کے بجائے متا ثرہ شہری کو دھمکیاں
مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)مانگا منڈی میں چوروں نے رات کو گھر سے لاکھوں روپے نقدی طلائی زیورات لیکرصفایا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چاہ سدے والا تالاب سرائے میں چورمحمد عثمان ولد محمد اکرم کے گھر داخل ہوکر تلاشی کے دوران تقریباًایک لاکھ تیس ہزار روپے نقدی اور چار لاکھ روپے مالیت کے 4تولے طلائی زیورات اور قیمتی پارجات لیکر فرار ہو گئے۔دوسرے گھر سے ہزاروں روپے مالیت کے قیمتی کپڑے چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ مانگا منڈی پولیس کو اطلاع ملنے کے باجود حسب روایت دو گھنٹے بعد موقع پر پہنچی محمد عثمان نے میڈیا کو بتایا کہ سب انسپکٹر شفیق موقع پر آیا اور مجھ سے ہی تفتیش شروع کردی۔ مجھے مختلف قسم کی دھمکیاں دیتا رہا کہ آپ نے زیورات اور نقدی کہاں سے لی ہے۔ مانگامنڈی کے شہریوں اور معززین علاقہ اور گاؤں کے افراد نے تھانہ مانگا منڈی پولیس کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے نااہل پولیس افیسروں کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔