چھٹی کے روز نہر میں نہانے کی پابندی پر عملدآمد کیلئے پولیس کا گشت

چھٹی کے روز نہر میں نہانے کی پابندی پر عملدآمد کیلئے پولیس کا گشت

  

لاہور (کرائم رپورٹر) نہر میں نہانے کی پابندی کے حوالے سے پولیس کی خصوصی ٹیمیں نہر کے ساتھ کینال روڈ پر مسلسل گشت کر تی رہی۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہناہے کہ پولیس کی پٹرولنگ جاری ہے،شہریوں کو نہر پر نہانے کی پابندی سے بار بار آگاہ کر رہے ہیں۔شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پیش نظرحکومتی پابندی کی خلاف ورزی نہ کریں۔پولیس کی خصوصی ٹیمیں نہر کے ساتھ ساتھ مسلسل پٹرولنگ کر رہی ہیں اورنہر پر نہانے والے شہریوں کو گھروں کو واپس بھیجاکیا۔

مزید :

علاقائی -