پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرزملک جمیل ظفر نے بتایا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ٹھنڈے پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس جوانوں اور شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاو کے پیش نظر لاہور کے تھانوں میں سوپ ڈسپنسر لگا دیئے گئے۔جوڈیشل ونگ نے اہم شخصیات سمیت 15 کو بحفاظت مختلف عدالتوں میں پیش جبکہ 06 زیر حراست ملزمان کو لاہور سے مختلف اضلاع میں منتقل کیا۔پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں ابتک 1030 نوجوان رضا کاروں کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے۔ پولیس لائنز و دیگر اہم دفاتر اور فیلڈ میں موجود پولیس اہلکاروں میں ماسک، سینیٹائزر اور گلوز کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔قرنطینہ سنٹرز، اجلاس پنجاب اسمبلی سمیت دیگر اہم سکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ 125 سے زائد پلاٹون روانہ کیں گئیں۔لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر 160 سے زائد جوان روانہ کئے گئے۔ سمارٹ لاک ڈاون پر عملدرآمد کیلئے شہر کی مختلف مقامات پر 35 سے زائد پلاٹون نے ڈیوٹی سرانجام دی۔

مزید :

علاقائی -