بحریہ ٹاؤن سے اے ٹی ایم ہیک کرنیوالے2 ملزم گرفتار

بحریہ ٹاؤن سے اے ٹی ایم ہیک کرنیوالے2 ملزم گرفتار

  

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے بحریہ ٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے بینک کے اے ٹی ایم کو ہیک کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ بحریہ ٹاون ڈولفن سکواڈ کی ٹیم 418نمبر ٹیم اپنی معمول کی پٹرولنگ پر تھی کہ IC3کی طرف سے کال موصول ہوئی کہ مقامی بنک الارم بج رہے ہیں ایس پی ڈولفن راشد ہدایت نے تمام سیکٹرانچارجز ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ایمرجنسی 15کی کال پر غیر معمولی طور پر ریسپانڈ کرنے کا حکم دیا ہے۔ پولیس کے مطابق 02مشکوک اشخاص اے ٹی ایم کے اندر موجود ہیں ڈولفن سکواڈ کی ٹیم 418 نے ریپڈ ریسپانس کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر ملزمان نے کچھ گیج ڈس خالی پلا ٹ میں پھینک دیے اور موقع سے فرار ہو گئے ڈولفن ٹیم نے ملزمان کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے انہیں گرفتار کر لیااور ملزمان کی نشاندہی پر قریبی پلاٹ سے ڈیوائس برآمد کرلی۔؎

ڈولفن سکواڈ نے ملزمان اور برآمد ہونے والی اشیا مقامی پولیس کے حوالے کر دی۔

مزید :

علاقائی -