شیرا کوٹ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا

شیرا کوٹ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا

  

لاہور (کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس شیرا کوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب 4 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار اشتہاری ملزمان میں رحمان عرف شانی، مبشر عرف مبشری، خاور، ظفرعرف بودی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان چند ماہ قبل معمولی رنجش پر شہری سیف اللہ کو فائرنگ سے قتل کر کے فرار ہو گئے تھے۔ ملزمان قتل کے مقدمے میں لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔

مزید :

علاقائی -