ایس پیز،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کوپتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

ایس پیز،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کوپتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزنے تمام ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں،پتنگ بازوں کے ساتھ ساتھ پتنگ فروش اور مینوفیکچرز کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائیں۔اشفاق خان نے کہا کہ پتنگ بازی سے کسی ہلاکت کی صورت میں متعلقہ افسرکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے اپنے بچوں کو دور رکھیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہری اپنی چھتوں کو اس خونی کھیل کے لئے کسی کو بھی استعمال نہ کرنے دیں۔

مزید :

علاقائی -