پولیس نے کاہنہ میں دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا

پولیس نے کاہنہ میں دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا

  

لاہور (کرائم رپورٹر) کاہنہ میں دوہرے قتل کا مقدمہ درج ہو گیا۔ دو روز قبل صلح کے موقع پر ایک فریق نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل اور دو افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ محمد فاروق کی مدعیت میں ملک ریاست اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا۔ ملزم پارٹی نے فیس بک میں پیغامات کو بنیاد بنا کر فائر نگ کی۔ انویسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -