گارڈن ٹاؤن سے بین الاضلاعی اسلحہ سمگلرگرفتار،پولیس

گارڈن ٹاؤن سے بین الاضلاعی اسلحہ سمگلرگرفتار،پولیس

  

لاہور (کرائم رپورٹر) گارڈن ٹاون پولیس نے بین الاضلاعی ناجائزاسلحہ سمگلرعباد علی اور نوید خان کوگرفتارکرلیا۔ایس ایچ او گارڈن ٹاون انسپکٹر محمد یوسف بٹ کے مطابق ملزمان سے 5 عدد 12 بورگنیں، 30 بور شارٹ گن اور 2عدد میگزین برآمدکی گئی۔ ملزمان خیبر پختونخواہ سے اسلحہ سمگل کر کے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرتے تھے۔ پولیس گارڈن ٹاون نے خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی آپریشن لاہور فیصل شہزاد نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -