شاہدرہ میں ہیڈ کانسٹیبل کوقتل کرنیوالا ایک اور ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)سی آئی اے صدر نے کارروائی کرکے ہیڈ کانسٹیبل رانا اشفاق کو گولیوں سے چھلنی کرنے والا ایک اور ملزم کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈکانسٹیبل رانا اشفاق کو شاہدرہ کے علاقہ میں ملزم عمران نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس کی فیملی کے سامنے بے دردی سے قتل کردیا تھا۔ایک سال قبل منشیات فروش عابد خان اور ساجد خان کے مکروے دھندے منشیات فروشی کے خاتمے میں پولیس اہلکار رانا اشفاق نے قلیدی کردار ادا کیا تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ گرفتار ملزم عمران سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم ہے جس کے خلاف کئی تھانوں میں متعدد مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں اور کئی بار جیل بھی جا چکا ہے۔ ملزم عمران شوٹر کے دو ساتھیوں کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کا کہنا تھا کہ سماج دشمن اور قانون شکن عناصر سے آڑے ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے۔
سی سی پی اونے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔