فیروز والہ:مختلف حادثات میں واپڈا ملازم سمیت 3 افراد جاں بحق

فیروز والہ:مختلف حادثات میں واپڈا ملازم سمیت 3 افراد جاں بحق

  

فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان)جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں واپڈاملازم سمیت تین افراد ہلاک اور26 افراد زخمی ہوگئے۔بتایاگیاہے کہ جی ٹی روڈکی آبادی بھیانوالہ کے قریب گاڑی نے موٹرسائیکل سوار واپڈاملازم محمدرمضان کو روندڈالا جو شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایاگیا جہاں وہ دم توڑگیا،لاہورروڈ کی آبادی منج ہاؤس کے قریب موٹرسائیکل بے قابوہوکرریڑھی بان سے ٹکراگئی جس سے ریڑھی بان یسین جاں بحق ہوگیا متوفی چھ بچوں کاباپ تھاموٹرسائیکل سوارزخمی ہواجسے ہسپتال داخل کرادیاگیا۔کالاخطائی روڈ پرحادثہ میں زخمی ہونیوالا ذیشان دم توڑ گیا۔شکرگڑھ سے لاہورآنیوالی بس قابوہوکرالٹ گئی جس سے بیس افراد زخمی ہوگئے جن میں بچے عورتیں شامل ہیں۔شاہدرہ اورکوٹ عبدالمالک کے علاقوں میں حادثات میں پانچ افراد عارف الیاس رفیق وغیرہ زخمی ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -