قصور، پولیس کی کارروائی 8سالہ بچے کا قاتل دو روز میں گرفتار

قصور، پولیس کی کارروائی 8سالہ بچے کا قاتل دو روز میں گرفتار

  

قصور (بیورورپورٹ) قصور پولیس نے 8سالہ معصوم بچے کا قاتل دودنوں میں گرفتار کرلیا گیا، سفاک ملزم نے بداخلاقی کرنے کی کوشش کے دوران گلہ دبا کر قتل کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ریجن شاہد جاوید نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتا یا کہ تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ نفیس کالونی میں مورخہ 15 جون 2020کو اطلاع ملی کہ ایک کار کرولہ میں بچے کی نعش پڑی ہے،واقعہ کی اطلاع پاکر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی تو بچے کی شناخت محمد بوٹا ولد غلام الرسول کے نام سے ہوئی جس کے اغواء کا مقدمہ ایک روز قبل تھانہ اے ڈویژن میں درج ہواتھا۔ پولیس نے دو روز میں ملزم محمد وسیم کو گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم کیا کہ اس نے 15 جون کو 8سالہ بوٹا کو گولے کا کا لچ دیکرکار پارکنگ میں لے گیاجہاں پر ملزم نے بچے کیساتھ بداخلاقی کرنے کی کوشش کی اور اس کھینچا تانی کے دوران بچے کی گردن ٹوٹ گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور ملزم بچے کی نعش کار کے اندر ہی پھینک کر موقع سے فرار ہوگیا

مزید :

علاقائی -