جڑانوالہ:ایف آئی اے کی کارروائی، لائن مین سمیت 2 فیسکو ملازمین گرفتار

جڑانوالہ:ایف آئی اے کی کارروائی، لائن مین سمیت 2 فیسکو ملازمین گرفتار

  

جڑانوالہ (نامہ نگار) ایف آئی اے نے نجی ورکشاپ سے سرکاری ٹرانسفارمر کی مرمت کروانے پر لائن مین سمیت 2 فیسکو ملازمین کو گرفتار کرکے ایکسین سمیت 4 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملازمین کی گرفتاری اور مقدمہ کے اندراج پر فیسکو ملازمین نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں چک نمبر 534 گ ب میں بجلی بندش پر لاہور روڈ سب ڈویژن میں تعینات لائن مین فاروق، اسسٹنٹ لائن مین مظفر سرکاری ٹرانسفارمر اتار کر لے آئے اور نجی ورکشاپ میں مرمت شروع کروا دی اطلاع پر ایف آئی اے انسپکٹر غضنفر گجر نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نجی ورکشاپ سے ٹرانسفارمر کی مرمت کروانے پر لائن مین فاروق، اسسٹنٹ لائن مین مظفر کو گرفتار کرکے ایکسین سمیت 4 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جس پر فیسکو ملازمین میں شدید تحفظات پائے جا رہے ہے۔ فیسکو ملازمین کا کہنا ہے کہ گرمی میں بجلی بندش پر عوام کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ایمرجنسی صورت میں ملازمین ٹرانسفارمر مرمت کروا رہے تھے اگر گرفتار ملازمین کو فوری طور پر رہا اور مقدمہ خارج نہ کیا گیا تو فیسکو ملازمین پرامن احتجاج کریں گے۔

مزید :

علاقائی -