آن لائن ویمنز انٹروڈکٹری کوچنگ کورس اختتام پذیر

آن لائن ویمنز انٹروڈکٹری کوچنگ کورس اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام تین روزہ آن لائن ویمنز انٹروڈکٹری کوچنگ کورس گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ کورس میں چھ، تین گھنٹے طویل سیشنز پر مشتمل تھا، پورے ملک کے مختلف کلبز اور ڈیپارٹمنٹس کی نامزد کردہ 20 خواتین نے حصہ لیا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ طارق لطفی نے جونیئر ٹیم کوچ ناصر اسماعیل اور محسن الحسنین کی مدد کے ساتھ کورس کے چیف انسٹرکٹر کی ذمہ داری انجام دی۔
۔ اس کورس کی بدولت، حصہ لینے والی خواتین کو فٹ بال کوچنگ کی دنیا سے متعارف کروایا گیا۔ کورس میں حصہ لینے والی خواتین اور انسٹرکٹرز نے پی ایف ایف کے اس قدم کو بہت سراہا اور یہ مشورہ دیا کہ ایسے اور کورسز بھی منعقد کئے جائیں۔چیف انسٹرکٹر طارق لطفی صاحب نے کہا کہ یہ کورس کوچنگ کے مستقبل کے لئے ایک امید کی کرن ہے۔ انہوں نے طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کوچنگ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ ان آن لائن کوچنگ کورسز کے سلسلے کا اگلا کورس پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے کوچز کے لئے آئندہ ہفتے منعقد کیا جائے گا۔ ایسا ہی ایک ریفریشر کورس پاکستان فٹ بال فیڈریشن لیگ کے کوچز کے لئے بھی منعقد کیا جائے گا۔ یہ آخری کورس مردوں کے لئے انٹروڈکٹری کوچنگ کورس ہوگا۔