دورہ انگلینڈ، پرستاروں کی شدید کمی محسوس ہوگی، کرکٹرز

دورہ انگلینڈ، پرستاروں کی شدید کمی محسوس ہوگی، کرکٹرز

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کاکہنا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کامیابی کا جذبہ لیکر جارہے ہیں اور ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اس سیریزمیں عمدہ پرفارمنس سے شائقین کے دل جیت سکیں مگر اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی کہاکہ دورہ انگلینڈ میں پرستاروں کی شدید کمی محسوس ہوگی اس سے قبل جب وہ انگلینڈ میں کھیلنے کے لئے میدان میں اترتے تھے تووہاں پاکستانیوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہمارا جس طرح سے استقبال کرتی تھی اس سے ہمارے حوصلہ مزید بلند ہوجاتے تھے اور میچ کے دوران بھی جس طرح سے ان کو بھرپور سپورٹ کیاجاتا تھا وہ اس کو یاد کریں گے کرکٹرز کا روانگی سے قبل یہ بھی کہنا تھا کہ انگلینڈ میں ہمیشہ فینز نے بہت حوصلہ افزائی کی اس مرتبہ ان کی کمی محسوس کریں گے جبکہ کھیل میں سٹیڈیم میں موجود تماشائی بھی بہت اہمیت رکھتے ہیں اور جس طرح سے وہ کھلاڑیوں کو ان کی عمدہ پرفارمنس پر داد دیتے ہیں اس سے کھلاڑی مزید بہتر پرفارمنس دیتے ہیں کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ شروع شروع میں تو ہمیں اس بات کا بہت احساس ہوگا کہ سٹیڈیم خالی ہے مگر آہستہ آہستہ ہم اس کے عادی ہوجائیں گے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ہم سب باتیں بھول کرصرف اور صرف اپنے کھیل پر توجہ دیں اور جیت حاصل کریں انگلینڈ روانہ ہونے والے کھلاڑیو ں نے کہا کہ اب بات کا زیادہ فرق میزبان ٹیم کو ہوگا کیونکہ وہ اپنے ملک میں اپنے پرستاروں کی عدم موجودگی میں میدان میں اتر رہا ہے اور اس کی کمی وہ بھی محسوس کرے گا اور ہم اس کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے یہ ایک دلچسپ دورہ ہوگا اور شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -