کرکٹ ٹیم کے سپورٹ سٹاف میں کوئی مساجر شامل نہیں

        کرکٹ ٹیم کے سپورٹ سٹاف میں کوئی مساجر شامل نہیں

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے گیارہ افراد پر مشتمل سپورٹ سٹاف میں کوئی مساجر شامل نہیں جس کے بعد سوال یہ کھڑا ہو گیا ہے کہ دورے پر تھکاوٹ کے بعد پلیئرز کی مالش کون کرے گا کیونکہ پی سی بی نے اپنے پریس ریلیز میں اس بابت کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔یاد رہے کہ قومی ٹیم کے مساجر ملنگ علی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر محمد عمران کو طلب کیا گیا تھا جن کو ریزرو پلیئرز کے ساتھ ٹیسٹنگ کے عمل میں شامل تو کیا گیا لیکن اس بات کا کوئی علم نہیں ہوسکا کہ ان کے ٹیسٹ کا کیا نتیجہ رہا اور ٹیم کے ساتھ جانے والا مساجر کون ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -