کرونا کا شکار ٹی وی میزبان فرح سعدیہ صحتیاب

      کرونا کا شکار ٹی وی میزبان فرح سعدیہ صحتیاب

  

لاہور(فلم رپورٹر)عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والی ٹیلی ویژن کی کامیاب میزبان فرح سعدیہ کا کہنا ہے کہ اب وہ بہتر ہیں لیکن اْن کے گزشتہ 4 ہفتے سخت تکلیف میں گْزرے ہیں۔ میزبان فرح سعدیہ نے اپنے چاہنے والوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’اللّہ کا شکر ہے کہ اب میں بہتر ہوں۔

لیکن کورونا وائرس کی تشخیص کی وجہ سے میرے گزشتہ 4 ہفتے شدید تکلیف اور اذیت میں گْزرے ہیں۔

مزید :

کلچر -