مستحق فنکاروں کی مدد کرنے کی ضرورت،آشا چوہدری
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمرآشا چوہدری کا کہنا ہے کہ تھیٹر،سینما ہال اور شوبز اکیڈمیز کب کھلے گے فنکاروں کے گھروں میں فاقہ کشی نے زندگی کی تمام خوشیاں چھین لی ہیں،انہوں نے مزید کہا ہے کہ مستحق فنکاروں کی جلد مالی امداد کرنی ہو گی کچھ فنکاروں کے گھروں صبح و شام کچھ کھانے کیلئے بھی نہیں۔آشا چوہدری کا کہنا ہے کہ فنکاروں کا روزگار کب کھلے گا کوئی ہے جو فنکاروں کے گھروں میں جا کر ان کے حالات دیکھے حکومت ان کے لئے بھی اقدامات بروئے کار لائے۔