کورونا نے پوری دنیا کو نقصان پہنچایا،لائبہ بنگش

کورونا نے پوری دنیا کو نقصان پہنچایا،لائبہ بنگش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر لائبہ بنگش نے کہا ہے کہ کرونا وائرس نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں جلد اس وبا سے نجات دے۔ سٹیج ڈرامے میں جدت کی ضرورت ہے ایک ہی طرح کے سٹیج ڈرامے اور جگتیں زیادہ عرصے تک نہیں چل سکتیں جس طرح ٹی وی ڈراموں میں نئے رائٹر اور ڈائریکٹر آگے آرہے ہیں اسی طرح سٹیج ڈرامے کو بھی نئے خون کی ضرورت ہے۔لائبہ بنگش نے کہا کہ مجھے چیلجنگ کام کرنے میں مزہ آتا ہے کیونکہ آسان کام تو سب کر سکتے ہیں ہمارا سٹیج ڈرامہ دنیا بھر میں دیکھا او ر پسند کیا جاتا ہے جو ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فلموں کی میدان میں ہمارے مقابلے سبقت لئے ہوئے ہے۔
سٹیج ڈرامے میں بھارت کا ہم سے کوئی جوڑ نہیں ہے۔میری کامیابیاں پرستاروں کی دعاؤں کا نتیجہ ہیں،میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے کام سے مکمل انصاف کروں۔

مزید :

کلچر -