پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قابل قبول نہیں،فنکار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قابل قبول نہیں،فنکار

  

لاہور (فلم رپورٹر) شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ملک میں بڑھتی ہوئی،ہنگائی اور موجود ہ صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔شوبز شخصیات نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم سے سوال کیا تھا کہ وہ بتائیں کہ عوام کا آپ کو ووٹ دینا صحیح فیصلہ تھا؟ انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم جب اپوزیشن میں تھے تو ہمیں مستقل یہ بتاتے رہے کہ یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے، عمران خان کی اس بات کا کیا ہوا۔ پیٹرول مافیا، پانی مافیا، بجلی مافیا، کرنسی میں کمی، کورونا بحران، شوگر مافیا، آٹا مافیا، بے روزگاری، غربت اور اس کے علاوہ بھی بہت سے مسائل ہیں۔سید نور،جاوید شیخ،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،مدیحہ شاہ،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،عذرا آفتاب،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،جاوید کالا،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،اسلم پھلروان،اکرم اداس،ماہم کمال،آشف چوہدری،روینہ خان،حمیرا،عروج،عینی رباب،پریسہ،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،روبی انعم،اظہر بٹ،مہک نور،دیا جٹ،نگار چوہدری،ماہم کمال اور نجیبہ بی جی نے کہا کہ تباہ کن دو سالوں نے یہ سب کچھ تو دکھا دیا ہے، آئیے ہم دیکھتے کہ آنے والے سال ہمارے لئے مزید کیا کیا لے کر آئیں گے۔ حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

جس کے بعد سے ناصرف سیاسی رہنما موجودہ دور کی حکومت پر تنقید کررہے ہیں بلکہزندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی حکومت کے اس فیصلے پر شدید غصے کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

مزید :

کلچر -