گجرات، چار سالہ بچے سے بداخلاقی کرنیوالا ملزم گرفتار

گجرات، چار سالہ بچے سے بداخلاقی کرنیوالا ملزم گرفتار

  

گجرات (بیورورپورٹ)گجرات پولیس تھانہ ٹانڈہ نے چار سالہ بچے کے ساتھ زبردستی جنسی بداخلاقی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق تھانہ ٹانڈہ پولیس کو موضع دھاڑیوال کے رہائشی متاثرہ بچے کے والد نے اطلاع دی کہ اس کا چار سالہ بچہ ڈیرے پر کھیل رہا تھا جسے ملزم محمد رحیم ولد محمد اکبر ساکن چیمہ کالونی جلالپورجٹاں ورغلا پر اپنی ایکسیویٹر مشین پر لے گیا اور وہاں پر اس نے بچے کے ساتھ زبردستی بداخلاقی کی۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ اوتھانہ ٹانڈہ راجہ احسان اللہ پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور متاثرہ بچے کو میڈیکل اور علاج معالجہ کے لئے ہسپتال بھجوایا۔ بعد ازاں ملزم محمد رحیم کو چوبیس گھنٹو ں کے اندر گرفتار کرلیا۔ ملزم کی انٹیروگیشن جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -