فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 670لٹر ملاوٹی دودھ تلف، 4دکانیں سیل

فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 670لٹر ملاوٹی دودھ تلف، 4دکانیں سیل

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ویجی لینس اور موبائل فوڈلیب سکواڈ نے مشترکہ کارروائیاں کر کے 4دوکانیں سیل کر کے 670لٹر ناقص اور ملاوٹی دودھ تلف کردیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق خصوصی ٹیموں نے مصطفی ٹاؤن میں واقع 8دکانوں میں موجود 1020لٹر کی چیکنگ کی۔اجزائی خصوصیات میں کمی اور ملاوٹی دودھ کی فروخت پرالعاصم،بسم اللہ1،بسم اللہ2اوربھٹی ملک شاپ کو سیل کیا گیا۔عرفان میمن کے مطابق سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے اور معمولی نقائص پر 4دکانداروں کو وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے جاری کردہ معیار پر ہی دودھ بیچنے والے کام کرسکتے ہیں،مسلسل قوانین کی خلاف ورزیوں پر دوکانداروں کیلائسنس منسوخ اور مقدمات درج کروائے جائیں گے۔عرفان میمن نے کہا کہ تلف کیے گئے دودھ کی ایل آر،ایس این ایف انتہائی کم اورپانی کی ملاوٹ بھی پائی گئی۔انہوں نے کہا کہ خصوصی تشکیل کردہ موبائل سکواڈ کی مددسے گلیوں اور چوراہوں میں بکنے والے دودھ کی چیکنگ آسان ہوگئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -