ن لیگ، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ منافقت کی سیاست کی،محسن مزمل

ن لیگ، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ منافقت کی سیاست کی،محسن مزمل

  

لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف نشتر ٹاؤن کے سیکرٹری انفارمیشن چوہدری محسن مزمل نے اپنی رہائشگاہ پر لاہورکے مختلف ٹاؤن سے آئے یوتھ کے رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ منافقت کی سیاست کی ہے، اسی لئے ان دونوں جماعتوں کی قیادت دنیا بھرمیں ذلیل و رسوا ہو رہی ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مافیا کی اسی لیئے چیخیں نکل رہی ہیں۔

کہ عمران خان نے پہلی بار انہیں لگام ڈالی ہے، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا منافق ٹولہ ملک وقوم کے ساتھ مخلص نہیں، ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کیا، ملک وقوم کو قرضوں کے تلے ڈبویا، پی ٹی آئی کی حکومت نے سابقہ حکومتوں کے قرضے واپس کرنے کے لئے قرض لیا، نوجوان اپنے قائد اور وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -