حکومت عوام کی بہتری اور خوشحالی کے لئے کوشاں ہے، ام البنین

  حکومت عوام کی بہتری اور خوشحالی کے لئے کوشاں ہے، ام البنین

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی و چیئرپرسن پیما ام البنین نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی بہتری اور خوشحالی کے لئے کوشاں ہے، وزیراعظم عمران خان نے تمام فیصلے ملکی مفادات میں کئے ہیں، اپوزیشن جتنا مرضی شوراور پروپیگنڈا کر لے اب ان کی باری نہیں آئے گی۔

، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے پاکستان کے دشمن سے زیادہ ملک کو نقصان پہنچایا ہے، پاکستان کے وسائل کو دونوں سے لوٹ کر بیرون ملک لے گئے ہیں، پاکستانی عوام باشعور ہے ان دونوں جماعتوں کے سیاہ کرتوتوں سے اچھی طرح واقف ہے، پی ٹی آئی عوام کے ووٹوں کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے اس کو گرانے او ر سازشیں کرنے والے ٹولے کو ہر محاذ پر ناکامی ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -