ایپکا کا 30 جون کو ملک گیر احتجاج اور یوم سیاہ کا اعلان

ایپکا کا 30 جون کو ملک گیر احتجاج اور یوم سیاہ کا اعلان

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ایپکا کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور حالیہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کے خلاف 30 جون کو ملک بھر میں ضلعی سطح پر احتجاج اور یوم سیاہ منانے کا اعلان،یہ فیصلہ ایپکا کے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چودھری نے گزشتہ روز ایک ہنگامی ویڈیو لنک اجلاس کے دوران کیا ہے۔ مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چودھری نے کہا کہ حکومت اپنے تمام وعدوں اور دعوؤں کو پورا کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے۔ اس کا واضح ثبوت حالیہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانا اور پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہے جو کہ ملک کے عوام پر بہت بڑا ظلم ہے۔انہوں نے کہا کہ نے پٹرول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف اوربجٹ کی منظوری کے دن تنخواہوں میں اضافہ اورتفریق کے خاتمہ کیلئے 30جون کو ہرضلع کی سطح پرملک بھربشمول آزاد کشمیر /گلگت بلتستان اور اسلام آباد ملک گیر احتجاج اور اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایپکا کا مرکزی مظاہرہ لاہور میں سول سیکرٹریٹ چیف سیکرٹری آفس کے سامنے کیا جائے گا۔ جس میں ان کے سمیت لا اسلم،ذوالفقار بھٹی،بشیر احمد سیال،محمد یونس بھٹی،شفقت خاں،سلمان خاں،میاں محسن سعید،محبوب علی بھٹی،میاں محمد ریاض،فہیم ایاز،محمد جمشید،لقمان بھٹی،فیاض احمدودیگر قائدین بھرپور شرکت کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -