پاکپتن، لڑکی کو ونی کرنے پر دولہا سمیت 5 ملزم گرفتار،پولیس

پاکپتن، لڑکی کو ونی کرنے پر دولہا سمیت 5 ملزم گرفتار،پولیس

  

پاکپتن(نمائندہ خصوصی) پنچایت کے ظالمانہ فیصلہ سے لڑکی کو ونی کرنے پر پولیس نے 25 روز بعد مقدمہ درج کرلیا، دولہے سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 73 ڈی میں پنچایت نے ظالمانہ فیصلہ کرتے ہوئے پسند کی شادی کرنیوالے لڑکے کی بہن نازیہ بی بی کو لڑکی کے 60 سالہ بھائی امین کے ساتھ ونی کرنے کا فیصلہ سنایا تھا، پنچایت نے اسلحہ کی نوک پر 22 سالہ لڑکی کا 60 سالہ شخص کیساتھ نکاح پڑھوایا تھا۔ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے دولہے سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مزید :

علاقائی -