پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضا فہ وا پس لیاجائے،شفیق رضا

  پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضا فہ وا پس لیاجائے،شفیق رضا

  

لاہور(سٹی رپورٹر)انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضا فہ وا پس لیاجائے،کورونا سے نبرد آزماعوام پر پیٹرولیم مصنوعا ت میں اضا فہ کر کے مہنگائی کا بم گرایا گیا جو قا بل مذ مت ہے،ملک میں مزید مہنگا ئی کرنے کی بجائے عمران خان حکومت مہنگا ئی کوکنٹرو ل کرے۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ پٹرول اور ڈیزل میں بالترتیب ساڑھے 25روپے اور21روپے فی لیٹر اضافے سے مہنگائی کا ایک طوفان آئے گا۔

،عام آدمی اور تاجر طبقہ پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔

لاہور(سٹی رپورٹر) ایس ایم ایکسپرٹ اور چیئرمین لاہور بزنس فورم ایمبسڈر رحمت اللہ جاوید نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت بڑھا کر چھوٹی صنعتوں کو بند کرنے کا انتظام کر دیا گیا ہے،حکومت اضافہ فوری واپس لے،پٹرول کی قیمت میں 25روپے کا اضافہ ناقابل برداشت ہے اور چھوٹی صنعتوں کو بند کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک عام شہری کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے جبکہ مہنگائی پہلے ہی آسمان سے باتیں کر رہی ہے اور کاروبار بند ہیں،نوکریاں مل نہیں رہیں اس طرح صنعت کاری مزید مہنگی ہو جائے گی اور کاروبار رک جائیں گے،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -