عوا م کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا

  عوا م کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ریڈی میڈ گارمنٹس شاہ عالم مارکیٹ کے صدر عمر جاوید بٹ نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کئی گنا کم ہیں جبکہ پاکستان میں راتوں رات پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر اضافہ کرکے حکومت نے غریب عوام کو مارنے کا پورا پروگرام بنا لیا ہے،عوام پہلے ہی کرونا وائرس اور ڈوبتی معیشت کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں،کاروبار زندگی متاثر ہے،لوگوں کو دو وقت کی روٹی مشکل سے مل رہی ہے۔