بھارت سازش کے تحت کشمیر کو فلسطین بنانا چاہتا ہے،جاوید قصوری

  بھارت سازش کے تحت کشمیر کو فلسطین بنانا چاہتا ہے،جاوید قصوری

  

لاہور (سٹی رپورٹر)امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ایک ماہ کے دوران 25ہزار ہندوں کو مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل کا اجرا ء تشویش ناک ہے، بھارت سوچی سمجھی سازش کے تحت کشمیر کو دوسرا فلسطین بنانا چاہتا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے لے اور بروقت اقدامات کئے جائیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دس ماہ سے مودی سرکار نے نہتے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کرکے رکھ دیا ہے۔ مسلسل کرفیو سے بڑ ا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کو اس حوالے سے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل در آمد کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔ آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا مودی حکومت کے نیپال، چین،پاکستان سمیت کسی بھی ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات کوشگوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے سارے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔ کل بھوشن نیٹ ورک سے لے کر آبی جارحیت تک ہندوستان کا گھناونا کردار کھل کر سامنے آچکا ہے۔ لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارتی سفیر کو نا پسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کیا جائے۔ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کو اس کی زبان میں جواب دیا جائے۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے مگر ہم دفاعی صلاحیت پر کسی قسم کی کوئی لچک نہیں دکھائیں گے۔ ہندوستان خطے میں چوہدراہٹ قائم کرنے کی غرض سے جنوبی ایشیا کا امن تہہ و بالا کرنا چاہتا ہے۔ عالمی برادری کو اس کے خلاف یک زبان ہونا چاہئے۔#/s#

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -