عمران خان نے کرپٹ مافیا کے خلاف 22سال جدوجہد کی،نوشین حامد

عمران خان نے کرپٹ مافیا کے خلاف 22سال جدوجہد کی،نوشین حامد

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہاکہ حکومت وزیراعظم عمران خان نے کرپٹ مافیا سے عوام چھٹکارا دلانے کے لئے 22 سال تک جدوجہد کی، کرپٹ مافیا کو کسی صورت بھی نہیں چھوڑیں گے، کرپٹ مافیا کے پیچھے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا ہاتھ ہے، انہوں نے کہاکہ نام نہاد اپوزیشن پوائنٹ سکورنگ کررہی ہے، اپوزیشن کا منفی اور غیر جمہوری رویہ قابل مذمت ہے۔

،پی ٹی آئی کی حکومت شکست خوردہ مافیا کا ہر محاذ پرڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور عوام کو نجات دلانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی، مافیا نے ہمیشہ غریب عوام کا خون چوسا ہے، مشکل حالات کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے سازشی ٹولے کو منہ کی کھانی پڑے گی اور پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -