حکومت نے تنخواہیں بڑھانے کے بجائے مہنگائی کو فروغ دیا،روبینہ جمیل

حکومت نے تنخواہیں بڑھانے کے بجائے مہنگائی کو فروغ دیا،روبینہ جمیل

  

لاہور(پ ر)آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے نمائندگان کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت روبینہ جمیل صدر کنفیڈریشن بمقام بختیار لیبر ہال لاہور منعقد ہوا جس میں حکومت پاکستان کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلا جواز ہوشربا اضافہ پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری خورشید احمد بزرگ مزدور رہنما نے کہا کہ حکومت وقت نے اسی ماہ قومی بجٹ میں محنت کشوں کی کوئی اشک شوئی نہیں کی جبکہ حالات اس بات کے متقاضی تھے کہ ملازمین کو میڈیکل الاؤنس، ہاؤس رینٹ، کنوینس الاؤنس اور اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ کے تناسب سے ان کی اجرتوں اور پنشنوں میں اضافہ کیا جاتا اس کے برعکس عوام اور محنت کشوں پر پٹرول اور ڈیزل وغیرہ کی قیمتوں بے جا اضافہ کرکے بم گرادیا ہے۔بڑے دکھ سے کہنا پڑتا ہے کہ صوبائی، قومی اور سینٹ کے ارکان نے اپنے الاؤنسز اور تاحیات کے لئے کئی مراعات میں سو فیصد اضافہ کروالیا ہے اجلاس میں اکبر علی خان، اسامہ طارق، خوشی محمد کھوکھر، صلاح الدین ایوبی، چوہدری انور، محمد الیاس، نوشیر خان، نیاز خان، شفقت جاوید، مظفر متین اور دیگر نمائندگان نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -