بھارتی شہریوں کو کشمیری ڈومیسائل جاری کرنا قابل مذمت ہے،اعجاز چودھری

بھارتی شہریوں کو کشمیری ڈومیسائل جاری کرنا قابل مذمت ہے،اعجاز چودھری

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف سنٹرل پنجا ب پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے مودی فاشسٹ حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل جاری کرنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، نریندر مودی کی آر ایس ایس اور ہندوتوا کی سوچ کی عکاسی کرتی ہے،مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن سے کشمیریوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیاگیا ہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل جاری کرنے اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا فی الفور نوٹس لے اور بھارت پر دباؤ ڈالے، قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم اوربربریت کا بازار گرم کررکھا ہے، اس سے بھارت کا نام نہاد جمہوری چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، نریندر مودی کی ہٹلر کی سوچ سے خطے کے امن کو شدید خطرات لا حق ہو چکے ہیں۔، انہوں نے کہاکہ ایل او سی پر بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت مودی کی انتہاء سوچ کا شاخسانہ ہے۔

، کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی تحریک میں قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،لداخ میں بھارت کو چین سے بدترین مار پڑی ہے،جس سے مودی اور بھارتی فوج کے ہوش ٹھکانے آگئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -