جماعت اسلامی کا پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ

  جماعت اسلامی کا پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف وحدت روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے علاوہ عام عوام کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جماعت اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں نعرے لگائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ سستا پیڑول مافیا کے لئے اورمہنگا پیڑول عوام کے لئے ہے،مافیا نے پورا مہینہ 75روپے لیٹر پیٹرول ذخیرہ کیااوراب عوام ان سے 100روپے لیٹر خریدنے پر مجبور ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ اس تیزی سے تو عمران خان کی ٹیم نے 92ء کے ورلڈ کپ کی سنچری نہیں کی تھی جس تیزی سے عمران کے مافیا 2020ء میں سنچری پر سنچری کر رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -