نام نہاد اپوزیشن عوام میں مایوسی پھیلانا بند کرے،شنیلا روتھ

      نام نہاد اپوزیشن عوام میں مایوسی پھیلانا بند کرے،شنیلا روتھ

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شنیلاروتھ نے کہاکہ (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی کے واویلا کرنے والے ٹولے کو عوام نے مسترد کردیا ہے، نام نہاد اپوزیشن عوام میں مایوسی پھیلانابند کرے اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے اپنا آئینی کردار ادا کرے اور اپوزیشن 2023 ء کے انتخابات تک انتظار کرے۔

، انہوں نے کہاکہ(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا تھا اور ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب پہنچ چکا تھا، وزیراعظم اور ان کی ٹیم انتھک محنت کی وجہ سے ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہوا جوکہ اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو پا رہا، پیپلزپارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے ملک دشمنی کی انتہاء کر دی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -