پٹرول،ایل پی جی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،ذکر اللہ مجاہد

  پٹرول،ایل پی جی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور (سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پٹرول اور ایل پی جی کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان کھڑا ہوگیا ہے۔ ٹرانسپورٹر نے کرایوں میں 25 فیصد کردیا ہے۔ ایک ہفتے میں دوسری دفعہ گیس کی قیمت میں اضافے سے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہونے سے غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔حکمران عوامی مسائل کے حل اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔آئی ایم ایف کی شرائط پر عوام دشمن بجٹ پیش کیا گیا۔تبدیلی سرکار نے مہنگائی، بیروزگاری سے غریب عوام کو زندہ درگو کرڈالا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پٹرول اور ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ کرونا کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار عوام حکومت کی ناکام پالیسیوں سے مایوس ہوچکی ہے۔ آٹا، چینی، سبزیاں، پٹرول، گیس سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہے۔ ملک کی معیشت تاریخ میں پہلی مرتبہ انتہائی خراب ہوکر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جسے سنبھالنانااہل حکومت کے بس میں نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کے مسائل میں اضافے کا سبب بن رہی ہے عام آدمی کو دو وقت کی روٹی کے حصول کیلئے پریشانی کا سامنا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -