1973کے آئین میں عقید ہ ختم نبوت کو مکمل تحفظ دیا گیا،علماء

  1973کے آئین میں عقید ہ ختم نبوت کو مکمل تحفظ دیا گیا،علماء

  

لاہور(پ ر)ورلڈپاسبان ختم نبوت کے زیراہتمام یوم تشکر،تحفظ ختم نبوت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ علماء کونسل کے سربراہ مولاناعبدالرؤف ملک ورلڈپاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ محمدممتازاعوان چاروں مسالک علماء بورڈکے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی،مفتی غلام حسین نعیمی،حافظ کاظم رضانقوی اورمولاناعبداللہ روپڑی نے کہاکہ 1973ء کے متفقہ آئین میں عقیدہ ختم نبوت کومکمل آئینی وقانونی تحفظ فراہم کیاگیاہے اس لیئے عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ اورمنکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کاتدارک دینی وآئینی تقاضاہے۔

ممبران سینٹ،قومی وصوبائی اسمبلیوں نے اس ضمن میں متفقہ قراردادپاس کراکراسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کومزیدآئینی تحفظ فراہم کیا۔نیزعلماء نے آئینی طورپرپاکستان کی 5ویں غیرمسلم اقلیت قادیانی فتنہ کی اسلام وآئین پاکستان مخالف بڑھتی سرگرمیوں پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ انسدادفتنہ قادیانیت قانون پرعملدرآمدکرایاجائے اورقادیانی فتنہ کی ہرقسم کی ناپاک سرگرمیوں پرکڑی نگاہ رکھی جائے جوحکومت کافرض منصبی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -