عوام نے اپوزیشن کی پٹرول ڈرامہ بازی کو مسترد کر دیا،شاہدصدیق

عوام نے اپوزیشن کی پٹرول ڈرامہ بازی کو مسترد کر دیا،شاہدصدیق

  

لاہور(سٹی رپورٹر)تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ عوام نے اپوز یشن کی پیٹرول پرڈرامے بازی کو مسترد کر دیا ہے،پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتو ں میں اضا فہ پر بیان بازی کرنے والے حقا ئق کو تو ڑ موڑ کر پیش کررہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ پٹرو لیم مصنوعا ت پر بیان بازی کرکے سستی شہر ت حا صل کرنے والے بتا ئیں کیاان کے دور حکومت میں پیٹرول مفت ملتاتھا؟، پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتو ں میں اضا فہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اضا فہ کے باعث ہوا

، چائے کی پیا لی میں طو فان بر پا کرنے والوں کو شرم آ نی چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -