اپوزیشن نے کورونا ایشو پر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا،میاں وحید

اپوزیشن نے کورونا ایشو پر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا،میاں وحید

  

لاہور(سٹی رپورٹر)کوآ ر ڈی نیٹر گور نر پنجاب میاں وحیداحمد نے کہاہے کہ کورونا کیخلا ف اپوز یشن نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا، کورونا کیخلا ف سرگرمیو ں میں کسی بھی جگہ اپوز یشن نے حکومت کاسا تھ نہیں دیا،چوہدری محمد سرور نے حلقہ این اے 123کیلئے تاریخی امداد ی پیکیج دے کر عوام کے دل جیت لیے۔ ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے قومی یکجہتی امن اتحادکمیٹی کے رہنما ر فاقت علی و دیگر سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

انہو ں نے کہا کہ این اے 123ہمارا گھر ہے یہاں کی عوا م کے دکھ درد کو ہم اپنا سمجھتے ہیں اور عوام کی بلاتفر یق خد مت کرنا ہم اپنا فر ض سمجھتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہماری سیا ست کا مقصد عوام کی خدمت ہے عوام کی خد مت کے سفر میں چوہدری محمد سرور کا کردار نما یا ں ہے عوام کیلئے میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔ان شا ء اللہ این اے 123کی عوام ہر د کھ سکھ میں ہمیں اپنے سا تھ پائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -