آر ایس ایس اور نر یندر مودی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،سیمی بخاری

  آر ایس ایس اور نر یندر مودی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،سیمی بخاری

  

لاہور(پ ر) تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے آر ایس ایس اور نر یندر مودی کو دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کشمیر یوں پر مظالم اور بھارتی دہشت گرد ی کو پوری دنیا میں بے نقاب کر رہا ہے اور جب تک کشمیر یوں کو آزادی نہیں ملتی ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ ہیں کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کے دوران تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ آر ایس ایس اور نر یندر مودی ایک ہی سکے دو رخ ہیں جن کا مشن صرف اور صرف انسانیت کا قتل عام کر نا ہے یہ لوگ پہلے جو کچھ بھارتی گجرات میں کرتے رہے ہیں وہ اب سب کچھ پورے بھارت میں کر رہے ہیں اور یہ سب سے بڑی دہشت گردی ہے دنیا کو اس کا تما شہ دیکھنے کے بجائے اس کا سخت اور د وٹوک نوٹس لینا چاہیے کیونکہ آج کشمیر میں بھی بھارت ہندوں کو آباد کر نے جیسے شر مناک اور خوفناک منصوبے کے ذریعے کشمیر یوں کو اقلیت میں تبد یل کر نا چاہتا ہے جس کا فوری اور سخت نوٹس لینا وقت اور امن کی ضرورت بن چکا ہے وزیر اعظم عمران خان پوری دنیا میں کشمیر یوں کا سفیر بن کر انکا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

میڈیا سیکرٹری

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -